Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اپنا وقار نہ کھوئیں‘، یمنیٰ زیدی کا تازہ فوٹو شوٹ تنقید کی زد میں

اداکارہ نے اپنے انسٹا اکاؤںٹ پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں
شائع 09 دسمبر 2023 03:06pm
اسکرین گریب: یمنیٰ زیدی/انسٹاگرام
اسکرین گریب: یمنیٰ زیدی/انسٹاگرام

مقبول پاکستانی ڈرامہ ’تیرے بن‘ سے شہرت کی بلندی کو چھونے والی ماڈل واداکارہ یمنیٰ زیدی کو حالیہ فوٹو شوٹ کی بناء پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یمنیٰ نے اپنے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک براںڈ کے ملبوسات کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ برانڈ اداکارہ کی اپنی بہن کا ہے لیکن یمنیٰ نے فوٹو شوٹ کے لیے جو ملبوسات زیب تن کیے وہ ان کے بیشتر فالوورز کو ایک آنکھ نہ بھائے۔

ویڈیو میں یمنیٰ زیدی کا قدرے بولڈاور اسٹائل صارفین کو اداکارہ کے مزاج سے بالکل میل کھاتا نظرنہ آیا۔

ویڈیو میں یمنیٰ زیدی نے سیاہ مخمل کا ماڈرن کٹ پہن رکھا ہے۔

صارفین کی جانب سے یمنیٰ زیدی کی اس ویڈیو پر ملے جلے تبصرے کیے گئے ۔

ایک صارف نے یمنیٰ زیدی سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’پلیز پیسے اور فیم کیلئے اس طرح کا لباس نہ پہنا کریں، اپنا وقار نہ کھوئیں‘۔

ایک صارف نے اداکارہ پر اس لباس کی وجہ سے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں روزِ محشر کی یاد دلادی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس طرح کا لباس آپ کی شخصیت پر بلکل نہیں جچتا‘

ایک صارف کو یہ لباس بلکل نہیں بھایا۔

ایک صارف اداکارہ کے اس طرزِ لباس سے خاصا دُکھی نظرآئے۔۔

یمنیٰ زیدی اپاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، ڈرامہ ’تیرے بن‘ نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا ہے۔

Instagram

Pakistani Actress

شخصیات

Yumna zaidi

showbiz celebrities

healthy lifestyle

Shoot

Brand