Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، عمران کی نااہلی کا تاثر درست نہیں، بابر اعوان

عمران خان امریکی سفارتکار کو بلوا کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں, پی ٹی آئی رہنما
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2023 02:50pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکی سفارت کار کو عدالت بلوا کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کو دیے گئے انٹرویو میں بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، پارٹی انتخابات کی حکمتِ عملی وضع کرچکی، ہم ہرحلقے میں اُمیدوار کھڑے کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے جمہوریت سے حقیقی آزادی دلوائیں گے، لہٰذا انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مانگتے صرف انتخابی مہم چلانے دی جائے۔

صدر علوی کے خط کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہوا

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، عمران خان انتخابات میں حصہ لیں گے، ان کی نااہلی کا تاثردرست نہیں، وہ الیکشن میں ہوں گے اورانتخابی نشان بلا ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں اب بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان سے کہوں گا الیکشن کا ماحول نہیں وقت ہوتا ہے، مقدمات سے عمران خان کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پارٹی کے اشتہاری رہنما سامنے آکر انتخابات میں حصہ لیں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن وقت پرانتخابات کی ذمہ داری نبھائیں، اشتہاری رہنما سامنے آکر انتخابات میں حصہ لیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے امیدوار کا خود پیش ہونا لازمی نہیں۔

اپنے انٹرویو میں بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے میں امریکی مداخلت کے مؤقف پرقائم ہے، لہٰذا عمران خان امریکی سفارت کار کو بلوا کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

نئے چیئرمین کا انتخاب صرف قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے کیا

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اصل فیصلہ ساز عمران خان ہی ہیں، نئے چیئرمین کا انتخابات صرف قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے کیا، البتہ چاہتا ہوں نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑوں۔

pti

imran khan

United States

Babar Awan

President Arif Alvi

pti intra party election