Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بینک سے امریکی ڈالر لیکر نکلنے والا شہری لُٹ گیا

رقم پاکستانی کرنسی میں11لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے
شائع 09 دسمبر 2023 01:17pm
تصویر —  اے ایف پی
تصویر — اے ایف پی

کراچی میں دن دہاڑے ڈکیتی گلشن اقبال میں نجی بینک سے امریکی ڈالر لے کر نکلنے والے شہری کو دو نامعلوم ملزمان نے لوٹا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کا واقعہ گلشن اقبال بلاک 13سی میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان بزرگ شہری سے چار ہزار امریکی ڈالر لوٹ کر فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں متاثرہ شہری عقیل الدین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

لوٹی گئی رقم پاکستانی کرنسی میں11لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہے۔

sindh

Street Crimes

Karachi Crime