Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم

سُسر امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا کو انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اَن فالو کردیا
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2023 01:33pm

بالی ووڈ انڈسٹری کی مقبول جوڑی ایشوریا رائے اورابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سراٹھانے لگیں۔

بالی ووڈ لیجنڈ اورابھیشیک بچن کے والد امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا رائے کو سوشل میڈیا اکاؤںٹ انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہےجس کے بعد ایک دفعہ پھر ان کے بیٹے اور بہو میں علیحدگی کی خبریں سراٹھانے لگیں۔

اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ابھیشیک بچن کی ایک تقریب میں تنہا شرکت کرنے کے سبب خاصا وائرل ہوئی تھیں۔

تقریب میں ابھیشیک بچن کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی کے موجود نہ ہونے نے صارفین کو شک میں مبتلا کردیا تھا۔

تاہم چند ہفتوں سے زیر گردش علیحدگی کی ان افواہوں نے ایشوریا اور ابھیشیک کو شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم ’دی آرچیز‘ کے پریمیئر میں ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد دم توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد امیتابھ بچن کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی بہو کو اَن فالو کرنا صارفین کہ نہ بھایا۔

واضح رہے کہ نہ صرف ایشوریہ بلکہ بالی ووڈ کے ’ بگ بی’ نے دیگرکئی افراد کو بھی انسٹا اکاؤنٹ سے اَن فالو کیا ہے، انہوں نے اپنے بیٹے ابھیشیک اور بیٹی شویتا بچن سمیت بھارتی شوبز شخصیات سلمان خان، کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور ویرات کوہلی کو بھی اَن فالو کیا۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے 2007 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، 2011 میں ان کے ہاں بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔

Instagram

Amitabh Bachan

Divorce

lifestyle

Aishwarya Rai

Abhishek Bachchan

Daughter in law

rumors

Unfollow