Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہاجرین کا معاملہ عالمی وزارتی سطح پر پہنچ گیا

سوئس حکومت اور یو این ایچ سی آرمشترکہ میزبان ہوں گے، ذرائع
شائع 09 دسمبر 2023 11:40am
تصویر — اے ایف پی
تصویر — اے ایف پی

غیر قانونی غیر ملکیوں کا انخلا عالمی توجہ حاصل کر چکا ہے جس سے متعلق سویٹزرلینڈ میں مہاجرین عالمی فورم آئندہ ہفتے ہوگا۔

خصوصی نمائندہ برائے افغانستان آصف درانی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری سفیران اور دیگر حکام میں شامل ہوں گے، آصف درانی مہاجرین سے متعلق پاکستان موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ سوئس حکومت اور یو این ایچ سی آرمشترکہ میزبان ہوں گے، ورلڈ بینک، اقوام متحدہ کے مختلف ادارے سمیت این جی اوز، سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

United Nations

Afghans