Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

9 مئی مقدمات: شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

ان کیسز سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں 9 مئی کو یہاں موجود نہیں تھا، سابق وزیر داخلہ
شائع 09 دسمبر 2023 11:24am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

9 مئی مقدمات میں سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے خلاف 9 مئی کے درج مقدمات کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

شیخ رشید کے خلاف مقدمات کا تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا، اس موقع پر سرکاری وکلاء نے حتمی دلائل کے لیے چار جنوری تک وقت دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے حتمی دلائل کے لیے سرکاری وکلاء کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت چار جنوری تک ملتوی کردی اور شیخ رشید و شیخ راشد شفیق کی ضماتنوں میں بھی توسیع کر دی۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ان کیسوں سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں 9 مئی کو یہاں موجود نہیں تھا، اداروں کا میں نے ہمیشہ احترام کیا ہے، البتہ اگر زندہ رہا تو الیکشن لڑوں گا۔

rawalpindi

Sheikh Rasheed

ATC

Sheikh Rasheed Ahmed

MAY 9 RIOTS