Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد پپو قتل کیس : عزیر بلوچ سمیت 5 ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عذیر بلوچ اور زبیر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا گیا
شائع 08 دسمبر 2023 09:59pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ارشد پپو سمیت تین افراد کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے لیاری گینگ وار سرغنہ عزیربلوچ سمیت پانچ ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لیاری گینگ وار سربراہ عذیر بلوچ اور زبیر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ضمانت پر رہا اکرم بلوچ، یوسف بلوچ اور شاہجہاں بلوچ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ سمیت 5 ملزمان کی بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا۔

سرکاری وکیل اور ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل ہوگئے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر گواہان کو بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

پولیس کے مطابق ارشد پپو قتل کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ، ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر نامزد ہیں۔

ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو، یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کو قتل کردیا تھا۔

ملزمان پر اغوا، قتل سمیت دہشتگردی کے الزامات ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج ہے۔

karachi

lyari

Uzair Baloch