Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور سفاری زو کو سنگاپور طرز کا زو بنانے کا اعلان

سفاری پارک میں نئے جانور بھی لائے جائیں گے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب
شائع 08 دسمبر 2023 09:19pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور سفاری پارک کا دورہ کیا۔ اور سفاری زو کو سنگاپور طرز کا زو بنانے کا اعلان کیا۔ بہاولپور چڑیا گھر میں پیش آنے والے واقعے کو وزیراعلیٰ نے نوجوان کی غفلت قرار دیا۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے رائیونڈ سفاری پارک کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 244 ایکڑ رقبے پر محیط سفاری زو پارک کو سنگاپور کے سفاری پارک کی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سفاری پارک میں نئے جانور بھی لائے جائیں گے، ہم نے چائنہ سے پانڈہ دینے کی درخواست بھی کی ہے۔

بہاولپور واقعہ پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ممنوعہ علاقہ ہونے کے باوجود وہ نوجوان اندر گیا، بظاہر تو یہی لگ رہا وہ ویڈیوز بنانے کے شوق سے گیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ لنک کرنے کیلئے زیر تعمیر سڑک پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے جدید سفری سہولیات کے ساتھ ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا، منصوبے کی تکمیل سے لاہور سے گوجرانوالہ کا فاصلہ صرف 45 منٹ میں طے کیا جا سکے گا۔

Safari Park

Zoo

mohsin naqvi