Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیشہ ور افراد نے مصنوعی ذہانت سے اپنے کلون بنا لیے، آمدن میں کئی گنا اضافہ

مصنوعی ذہانت کے کلون برطانوی کمپنی کے ذریعے بنوائے گئے
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2023 12:19am
فوٹو ــ ٹوئٹر / روب ڈکس
فوٹو ــ ٹوئٹر / روب ڈکس

پیشہ ور افراد نے مصنوعی ذہانت سے اپنے کلون بنانا شروع کردیے جس سے ان کی آمدن میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔

ڈیجیٹل کلوننگ ایک ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ہے، جس کے فائدے بھی ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پراپرٹی ٹائیکون روب ڈکس نے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے لیے آسانی پیدا کرلی ہے

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روب ڈکس اور بینس نے کوچ ووکس اے آئی نامی برطانوی کمپنی کے ذریعے اپنے مصنوعی ذہانت کے کلون بنائے ہیں۔

اسی کمپنی کی ڈیجیٹل کلوننگ کی خدمات حاصل کرنے والے دیگر گاہکوں میں چیف ایگزیکٹوز، ایک نجومی، فٹنس کوچ ، شادی کاؤنسلر اور غذائی ماہر شامل ہیں۔

مصنوعی ذہانت سے چلنے والے کلونز کے دیگر فراہم کنندگان میں ساتھی برطانوی بزنس سنتھیسیا اور امریکی اسٹارٹ اپ ڈیلفی شامل ہیں۔

ڈیجیٹل کلوننگ کے بعد روب ڈکس اب اپنے ہزاروں مداحوں سے دن کے کسی بھی وقت کسی بھی سوال کا جواب دینے کے لیے دستیاب ہیں۔ انھیں تمام سہولیات ڈیجیٹل ورلڈ میں اپنا کلون یا ہم شکل تیار کرنے کی بدولت مل رہی ہیں۔

پراپرٹی کے شعبے کے ماہر روب ڈکس نے بتایا کہ انھوں نے اس کلون کو مواد فراہم کر کے تیار کیا، جیسے ان کی کتابیں، سنڈے ٹائمز کے کالم وغیرہ اس کے علاوہ ان کا شو دی پراپرٹی پوڈ کاسٹ نے بھی ڈیجیٹل کلوننگ میں کردار ادا کیا۔

اس حوالے سے انھوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو اپنی آواز اور لہجے میں لکھنے کی تربیت بھی دی ہے۔

یاد رہے ہے ڈیجیٹل کلوننگ سب سے پہلے تفریحی صنعت میں مقبول ہوئی۔ ڈیجیٹل کلون کا خیال فلم کمپنیوں سے پیدا ہوا جو مرنے والے اداکاروں کے مجازی اداکار منظر عام پر لاتے ہیں۔ جب اداکار کسی فلم پروڈکشن کے دوران مرجاتے ہیں تو ، فلم پروڈکشن کو جاری رکھنے کے لئے اصل شخص کی نقل کرنے کے لئے ماضی کی فوٹیج ، تصاویر اور صوتی ریکارڈنگ کا استعمال کرتے ہوئے اداکار کا ایک ڈیجیٹل کلون تشکیل دیا جاسکتا ہے۔

social media

Digital Cloning