Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

جامعہ کراچی میں ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ میں 4 سالہ ڈگری پروگرام متعارف

پروگرام میں فوری داخلوں کا آغاز کیا جا رہا ہے
شائع 08 دسمبر 2023 06:01pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جامعہ کراچی میں ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ کے نام سے نیا چار سالہ ڈگری پروگرام متعارف کرا دیا گیا۔

ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ پروگرام شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت شروع کیا جا رہا ہے اور اس پروگرام میں فوری داخلوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

جامعہ کراچی کے پروفیسر سرور نسیم ہال میں اس پروگرام کے حوالے سے تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم نے پولٹری سائنسز، ہیومن نیوٹریشن، اسپورٹس ڈگری منیجمنٹ کے بعد اب ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ کا پروگرام متعارف کرایا ہے اور اس پروگرام کا سہرا شعبے کی فیکلٹی کو جاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور ہمیں تعلیمی شعبے میں بھی وقت کے ساتھ نئے شعبے متعارف کروانے ہوں گے اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن کی بدولت اب کسی سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے یہ ”ریئل ڈیٹا“ کا زمانہ ہے، تاہم یہ تصور نہ کیا جائے کہ روایتی میڈیا کی گنجائش کم یا ختم ہوگئی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کو بنیادیں تو روایتی میڈیا ہی فراہم کر رہا ہے۔

Higher Education Commission

social media

Karachi university

Social media trolling