Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی صوبے میں آگ لگانے کی دھمکی

کے پی کے حکومت اگر جنید اکبر کو کچھ ہوا تو ہم صوبے میں آگ لگائیں گے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 08 دسمبر 2023 05:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنید خان کو دیر میں ضمانت کے بعد چترال لے جایا گیا لیکن کے پی کے حکومت اگر جنید اکبر کو کچھ ہوا تو ہم صوبے میں آگ لگائیں گے۔

نوشہرہ میں پی ٹی آئی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے خطاب کیا اور سیاسی حریفوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے 9 ارب روپے نوشہرہ کو دیے، پورے صوبے میں کنونشن کیے اور نوشہرہ نمبرایک پر آیا، لیکن پرویز خٹک کہتے ہیں کہ میں پی ٹی آئی توڑ دونگا لیکن پرویز خٹک آج آپ خود ٹوٹ گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹرین پرویز خٹک کو مزید نشانہ بناتے ہوئے وکیل رہنما نے کہا کہ شکر ہے اس فرعون سے جان چھوٹی، پرویز خٹک اپنے آپ کو فرعون کہنے والا لوٹے سے بھی گرا ہوا نکلا، بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ آپ لوگوں نے اس فرعون کو ملیا میٹ کرنا ہے۔

شیرافضل نے مزید کہا کہ پختونخوا میں لیڈروں پر ایف آئی آر ہوئی ہیں لیکن ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ پی ٹی آئی انتقام کی سیاست نہیں کریگی۔

یہ بھی پڑھیں :

اکبر ایس بار پی ٹی آئی کو ’لوٹنے والے‘ وکلا پر برس پڑے

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: فرح گوگی، زلفی بخاری سمیت دیگر شریک ملزمان کے اشتہار جاری

انھوں نے کہا کہ نوشہرہ میں انتقام کی سیاست چل رہی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تحریک پاکستان کے نوجوانوں کو کہتا ہوں آپ موٹر سائکل ریلیاں نکالیں۔

pti

Pervez Khattak

Pakistan Law and order situation

sher afzal khan marwat