توشہ خانہ کیس: نیب نے بشریٰ بی بی کو آخری موقع دے دیا
توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پیشی کے لیے آخری موقع دے دیا۔
توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت پر قومی احتساب بیورو کی تحقیقات جاری ہیں، نیب نے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔
نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو فائنل کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 دسمبر کو میلوڈی آفس اسلام آباد میں طلب کیا گیا، نوٹس کے مطابق بشریٰ بی بی کو صبح 10 بجے پیش ہونے کا کہا گیا۔
نوٹس کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے تحائف ملے، آپ کو غیر ملکی معززین نے تحائف لاکھوں مالیت کے دیے۔
نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ آپ نے 2019 میں ایک لاکٹ، کانوں کی بالیاں، بریسلیٹ وصول کیا، پھر 2020 میں نیکلس، بریسلیٹ، انگوٹھی اور کانوں کی بالیاں وصول کیں، اسی طرح 2021 میں بھی نیکلیس، کانوں کی بالیاں، انگوٹھی اور گھڑی وصول کی۔
مزید پڑھیں
توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن نے دلائل کی تیاری کیلئے دو ہفتوں مہلت مانگ لی
Comments are closed on this story.