Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے ہمارے پاس تھریٹ الرٹس ہیں، وزیر داخلہ

10 افغان باشندوں کو پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں میں ملوث ہونے پر ڈی پورٹ کر رہے ہیں، سرفراز بگٹی
شائع 08 دسمبر 2023 04:04pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے ہمارے پاس تھریٹ الرٹس ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ 90 فیصد غیر قانونی طور پر مقیم افراد رضاکارانہ طور پر واپس افغانستان گئے ہیں جب کہ کوئی ایک کیس بھی خواتین یا بچوں کو ہراساں کرنے کا سامنے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 کے قریب غیر ملکی مقیم لوگوں کی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی جنہیں ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، جو بھی غیر ملکی قانونی طور پر مقیم ہے وہ پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں نہیں کرسکتا۔

نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی غیرملکی کو پاکستان میں سیاست میں حصہ لینے کی بھی اجازت نہیں، البتہ ملک بھر میں اسمگلرز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہشتگردی خطرات کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا، رانا ثنااللہ

افغانستان سے 23 دہشت گرد تنظیمیں آپریٹ ہونے کا انکشاف، 53 ممالک متاثر

سرفراز بگٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکیورٹی کے لیے جو بھی درخواست ہوگی اسے پورا کریں گے، عام انتخابات کے لیے کمیشن کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ ماضی میں بھی انتخابی مہم میں توانا آوازیں دہشت گردی کا شکار ہوئیں، فضل الرحمان کے حوالے سے ہمارے پاس تھریٹ الرٹس ہیں۔

Afghan refugees

Molana Fazal ur Rehman

Death threats

Illegal Afghan Residents

sarfaraz bugti