Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جدہ میں فلم فیسٹیول میں پاکستانی اداکاروں کی عالمی ساتھی اداکاروں کے ساتھ شرکت، تصاویر وائرل

فل فیسٹیول میں پاکستانی فلم ساز ضرارخان نے ایک ایوارڈ اپنے نام کیا
شائع 08 دسمبر 2023 04:01pm
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام

جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں پاکستان کی نامور شوبز سیلیبرٹیز نے شرکت کی، وائرل تصاویر میں نامورآرٹسٹس عالمی ساتھی اداکاروں کے ساتھ گُھل مل گئے۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کا اختتام جدہ میں 10 روزہ جشن کے اختتام پر ہوا جہاں پاکستانی فلم ساز ضرارخان کے کام کو پذیرائی ملی۔

ضرار خان نے انسٹاگرام پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے ابھی پتہ چلا ہے کہ ہم نے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا ہے، کاش میں وہاں ہوتا‘۔

انہوں نے جیوری، پروگرامرز اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلم دیکھی اور اسے پسندیدگی کی سند بخشی۔

ضرار خان نے اس ایوارڈ کو اپنے، پاکستانی سنیما اور پاکستانی کے انڈیپینڈنٹ فلم سازوں کے لیے زندگی بدل دینے والا قرار دیتے ہوئے فلم کی کاسٹ کو مبارکباد دی۔

اس تقریب سے کئی تصاویرو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، تقریب میں دیگر معروف پاکستانی شخصیات کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کو ٹیبل ٹاک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تقریب میں اداکار ہمایوں سعید، ماہرہ خان اور احد رضا میر کو ہالی ووڈ کے اینڈریو گارفیلڈ کے ساتھ دیکھا گیا۔