Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الجھے بالوں سے لیکر مسئلے سُلجھانے تک: کوک کے وہ کارنامے جو آپکو اس کا گرویدہ بنا دیں

خواتین یہ جان کر کوک کو پینے کے بجائے اپنے کام نمٹانے کیلئے گھرمیں رکھیں گی
شائع 08 دسمبر 2023 03:57pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بہت سے افراد کی پسندیدہ کولڈ ڈرنک ’کوکا کولا‘ نہ صرف انہیں تازگی سے بھرا احساس فراہم کرتی ہے بلکہ یہ کئی طرح سے الُجھے بالوں سمیت ان کے دیگرمسائل بھی سُلجھاتی ہے۔

کوکا کولا میں موجود خصوصیات انہیں کی چیزوں کو صاف شفاف بنانے کے قابل بناتی ہیں۔

ٹک ٹاک پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کوکا کولا کو کئی حیرت انگیزکاموں کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

خواتین کیلئے یہ ویڈیو خاصا کارآمد ثابت ہوسکتی ہے، کیونکہ وہ اس کی مدد سے اپنے بہت سے مسئلوں سے نمٹ سکتی ہیں۔

بالوں میں چیونگم

اگر آپ کے بالوں میں چیونگم چپک جائے تو اسے نکالنا ناممکن ہوتا ہے، لیکن کوکا کولا کی مدد سے اسے آسانی سے نکالا جاسکتا ہے۔

سب سے پہلے ایک پیالے میں کوکا کولا ڈالیں، اس میں سر جھکا کر چوئینگم والے بالوں کو اس میں ڈبودیں۔ کچھ دیر کے لیے اسے چھوڑ دیں، تھوڑی دیر بعد چوئینگم خود ہی بالوں سے الگ ہوجائے گی۔

ٹوتھ پیسٹ اور کوکا کولا

ایک اسپرے بوتل میں ٹوتھ پیسٹ اور کوکا کولا کو اچھی طرح مکس کریں، اس اسپرے سے گھروں میں موجود تمام نلکوں کو چمکایا جاسکتا ہے۔

ڈش واش اور کوکا کولا

ایک پیالے میں ڈش واش اور کوکا کولا کو مکس کریں، اب اس مکسچر میں کپڑے کو بھگو کر سِنک، شیشہ اور ٹائلزکو صاف کریں۔

یہ ترکیب خواتین کیلئے گھروں کی دیگر چیزوں کو صاف کرنے میں بھی کار آمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

کوکا کولا کا فارمولا انیسویں صدی میں ایک فارماسسٹ جان پیمبرٹن نے 1886 میں ایجاد کیا جو الکحل مشروب ’ون ماریانی‘ سے ماخوذ تھا۔

جب 1886 میں ریاست اٹلانٹا میں شراب پر پابندی عائد کی گئی تو پیمبرٹن نے اپنا الگ کولا تیار کیا جسے اس نے پیمبرٹن کی فرانسیسی شراب ’کوکا‘ کا نام دیا۔

coca cola

Women

lifestyle

sink

Hacks

cleaning hacks