Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار600 روپے کا ہوگیا
شائع 08 دسمبر 2023 01:59pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 300 روپے کمی سے دو لاکھ 8 ہزار600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے کمی سے ایک لاکھ 87 ہزار414 روپے کا ہوگیا۔

مارکیٹ میں 22 قیراط سونا ایک لاکھ 71 ہزار796 کا ہوگیا اور عالمی مارکیٹ میں سونا 2050 ڈالر فی اونس کی سطح پرمستحکم رہا ہے۔

Gold prices

gold market