Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کی مساجد میں اب خواتین بھی نماز پڑھ سکیں گی

محکمہ اوقاف کی77مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کیرنے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2023 02:00pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

سندھ کی مساجد میں اب خواتین بھی نماز پڑھ سکیں گی، اس مقصد کیلئے مساجد میں ان کیلئے علیحدہ جگہ مختص کی جائے گی۔

مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کرنےکا فیصلہ وزیرقانون و اوقاف عمر سومرو کی صدارت میں محکمہ اوقاف کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں صوبے کی مساجد و مدارس کی رجسٹریشن اورخواتین کی مختص کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر اوقاف عمرسومرو کا کہنا تھاکہ محکمہ اوقاف کی77مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کی جائے گی۔

اس حوالے سے انگریزی،اردو، سندھی اور گجراتی زبانوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائےگی۔

وزیر قانون اور اوقاف نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مساجد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کےعمل کو تیزکیا جائے۔

karachi

sindh

Women

Masjid