آزاد کشمیر کا سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لینے والا دلکش مقام
یہ مقام کوٹلی، پونچھ اور سدھنوتی کے سنگم پر واقع ہے
آزاد کشمیر کے تین اضلاع کے سنگم میں واقع ایک ایسا علاقہ ہے جو قدرت کے حسین نظاروں کا عکس پیش کر رہا ہے، جسے تتہ پانی کا زیرو پوائنٹ بھی کہا جاتا ہے۔
کوٹلی، پونچھ اور سدھنوتی کے سنگم پر ایک ایسی جگہ ہے، جہاں پر دلکش نظارے اور دریائے پونچھ کے پانی کا شور سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لیتا ہے، اس جگہ کو ’پرل‘ کہا جاتا ہے۔
اس جگہ پر ایک خوبصورت مسجد بھی بنائی گئی ہے، یہاں پر سیاح اپنے خوبصورت لمحات کو اپنے موبائل کے کیمرے میں محفوظ کرتے ہیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر وہ کھانا بھی کھاتے ہیں۔
اس جگہ پر بھی محکمہ سیاحت کو خیال نہیں آیا کہ اس خوبصورت جگہ پر سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کئی میل پیدل سفر طے کرکے ان کو اس جگہ پر جانا پڑتا ہے۔
azad kashmir
پاکستان
azad jammu and kashmir
مقبول ترین
Comments are closed on this story.