گلگت بلتستان کی علیحدہ حیثیت پر نگراں وزیراعظم کا جواب
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے مگر آزادی اظہار رائےکو مثبت اور تعمیری ہونا چاہئے۔
کراچی کی نجی یونیورسٹی کے طبا وطلبات سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے گفتگو کرکے خوشی ہورہی ہے، تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب ہیں،
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج کوہاٹ کا بھی دورہ کیا، زندگی کو بامقصد بنانے کے لیے تعلیم ضروری ہے، مجھے چیزوں کے بارے میں جاننے اورسمجھنے میں خوشی ہوتی ہے، دنیا کے نمایاں تعلیمی اداروں نےہمیشہ مجھےاپنی جانب راغب کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستان کے ہرشہری کوآزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، آزادی اظہار رائے کومثبت اور تعمیری ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان جغرافیائی طورپر انتہائی اہم علاقہ ہے، گلگت بلتستان کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، مذہب، زبان اور نسل پرستی کے خلاف ہیں،1947آزادی ایکٹ کے تحت ریاستوں کو پاکستان یاب ھارت کیساتھ الحاق کا حق دیا گیا۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آئین کے تحت صوبوں کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں، این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم سے صوبوں کوب ااختیار بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں مسیحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، پاکستان میں تمام اقلیتیں برابر کے شہری ہیں، اقلیتوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے معاشرے کو کردارادا کرنا ہوگا، نرسنگ کا شعبہ انتہائی اہم اور مقدس ہے۔
Comments are closed on this story.