Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فحش اشارہ نہیں کیا، گنتی کر رہی تھی، برطانوی ٹی وی میزبان کی وضاحت اور معذرت

یہ ٖغلطی بدھ 10 دسمبرکو برطانوی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے بی بی سی نیوز کے ورلڈ فیڈ پر ہوئی۔
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2023 11:51am
تصویر: بی بی سی نیوز
تصویر: بی بی سی نیوز

بی بی سی کی خاتون نیوز پریزینٹر مریم مشیری نے فحش اشارے سے متعلق اپنی وائرل ویڈیو پروضاحت جاری کرتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔

وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی بی سی نیوز کی اینکر بلیٹن کے آغاز سے قبل اپنی درمیانی انگلی سے نامناسب اشارہ کررہی ہیں۔ پروگرام کی میوزیکل الٹی گنتی ختم ہونے کے بعد مریم اسکرین پر آئیں تو انہیں اپنی بھنویں اٹھاتے ہوئے یہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم ویڈیو میں یہ بھی واضح ہے کہ بی بی سی نیٹ ورک کے چیف پریزینٹرز میں سے ایک مریم کو جلد ہی احساس ہو گیا کہ وہ لائیو ہیں، انہون نے فوراً ہی اپنا ہاتھ کھینچتے ہوئے بورس جانسن کے بارے میں شہ سرخیاں پڑھنا شروع کردیں۔

مریم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس ویڈیو سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے معذرت کی ہے۔

خاتون پریزینٹرکا کہنا ہے کہ وہ اسٹاف ارکان سے ایک مذاق کررہی تھیں۔ ڈائریکٹر کاؤنٹ ڈاؤن (آن ائرجانے سے قبل 0 سے 10 تک گنتی ) کر رہا تھا اور وہ بھی انگلیوں سے گنتی گن رہی تھیں لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ آن ائر چلا جائے گا۔

مریم مشیری نے مزید لکھا، ’یہ ٹیم کے ساتھ ایک نجی مذاق تھا، میری نیت یہ نہیں تھی کہ ایسا ہوجائے۔ اگر کوئی اس اقدام سے ناراض یا پریشان ہو تو میں معافی چاہتی ہوں‘۔

واضح رہے کہ یہ ٖغلطی بدھ کے روز برطانوی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے بی بی سی نیوز کے ورلڈ فیڈ پر ہوئی۔ برطانیہ میں چینل وزیر اعظم کے سوالات دکھا رہا تھا، اس لیے عالمی سامعین نے لندن سے شہ سرخیاں دیکھیں۔

BBC

news anchor

Maryam Moshiri