Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک اور تاریخی بلندی کو چھو گیا، 66 ہزار کی حد بھی عبور

ملکی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے، انوار الحق کاکڑ کا مارکیٹ کا دورہ
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2023 04:41pm
فوٹو — رائٹرز/ فائل
فوٹو — رائٹرز/ فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری سیشن کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے 66 ہزار کا ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

کے ایس ای ہنڈریکس کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ابتداء میں 66 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا ہے۔

کارباوری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1552 پوائنٹس کے ریکارڈ اضافے سے 66 ہزار 270 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکوں، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار اور تقسیم کے شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ روز 800 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 718 پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف بی آر کے 10 ہزار سے زائد افسران کا ٹیکس فائلر نہ ہونے کا انکشاف

اسٹاک ایکسچینج میں پروفٹ ٹیکنگ کا رجحان، 100 انڈیکس 65 ہزار 718 پوائنٹس پر بند

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حکام کے درمیان گزشتہ ماہ اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ (ایس بی اے) کے پہلے جائزے پر اتفاق ہونے کے بعد معاشی اشاریوں میں بہتری کی وجہ سے یہ رفتار سامنے آئی۔

گزشتہ روز بازار میں ایک ارب 31 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے تھے اور شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 37 ارب روپے سے زائد رہی۔

دوسری جانب وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے رسمی گھنٹہ بجا کر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملکی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں ملکی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا، ملکی معیشت کی بہتر صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے، سرمایہ کاروں کے لیے اسٹاک ایکسچینج بہترین پلیٹ فارم ہے۔

سرمایہ کاروں کی دلچسپی، ’مارکیٹ میں نئے لیولز دیکھے جاسکیں گے‘

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا ایک اور ریکارڈ، ملکی تاریخ میں پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس چھیاسٹھ ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک کے بعد ایک ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔

معاشی اعداد و شمار میں بہتری پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا تو مارکیٹ میں تیزی آئی اور ریکارڈز بننا شروع ہوگئے۔

سرمایہ کار کہتے ہیں معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مارکیٹ میں نئے لیولز دیکھے جاسکیں گے

سرمایہ کاروں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سکوک بانڈ کے اجرا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب انویسٹرز سکوک میں سرمایہ لگا سکیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں رواں ہفتے پانچ ہزار پانچ سو پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

PSX

100 index

KSE 100 Index