Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح نے شوہر کی تیسری شادی پر کیا کہا؟

چند روز قبل عروسہ نے اقرار کے ساتھ شادی کی تصدیق کی تھی۔
شائع 08 دسمبر 2023 09:33am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

حال ہی میں تیسری شادی سے سوشل میڈیا پربھرپور توجہ حاصل کرنے والے اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ فرح یوسف نے شوہراقرار الحسن کی اس شادی پر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل نیوز کاسٹرعروسہ خان اقرارالحسن کی تیسری شادی سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں تاہم ان کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

چند روز قبل عروسہ نے انسٹا پرفالوورز کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اس شادی کی تصدیق کی تھی۔

فرح یوسف نے ایک نجی ٹی وی چینل کا انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ازدوجی زندگی اور اقرارالحسن کی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کی۔

اقرار کی دوسری اہلیہ نے شوہرکی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محتاط انداز اپناتے ہوئے کہا کہ، ’اقرار کی تیسری شادی کے بارے میں پہلے بھی سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش کر چکی ہیں۔ میرے نزدیک متعلقہ شخص سے اس کے بارے میں پوچھنا زیادہ بہتر ہوتا‘۔

جب شو کے میزبان نے فرح یوسف سے اقرار کی تیسری شادی سے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ’میں انٹرویوز میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ اگر اقرار تیسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے‘۔

فرح یوسف نے مزید کہا کہ ’جبکہ اقرارخود انٹرویوز میں کہتے ہیں کہ فرح بڑی ڈاڈی (سخت) ہے اور وہ مجھے تیسری شادی کرنے کی اجازت نہیں دے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہے‘۔

جب میزبان نے فرح سے شوہر پر ہونے والی تنقید سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ’میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی زیادہ تر خبروں یا افواہوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتی ہوں۔ میں نے ماضی میں ہمیشہ اپنے بارے میں منفی تبصروں کو نظر بھی انداز کیا ہے‘۔

فرح یوسف نے مزید کہا کہ ’لوگ آپ کو نہیں جانتے، لہذا اس طرح کے تبصروں پر توجہ نہ دینا ہی بہتر ہے۔ شروع میں خود پر ہونے والی تنقیدپر میں پریشان ہوتی تھی لیکن اب میں ایسی خبروں پر دھیان نہیں دیتی، مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اپنے آپ پر توجہ دینی چاہیے‘۔

واضح رہے کہ اقرار الحسن کی تیسری شادی کی تصدیق ان کی تیسری اہلیہ عروسہ خان کے انسٹا اکاؤنٹ پر ہونے والے سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران سامنے آئی تھی۔

ٍ2006 ء میں اقرار الحسن نے اپنی پہلی شادی قرۃ العین اقرار سے شادی کی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔

اقرار الحسن نے 2012 میں فرح اقرار سے دوسری شادی کی تھی، تاہم اس شادی کی تصدیق 5 سال بعد کی تھی۔

تاہم قرۃ العین اقرار نے شوہر کی پہلی شادی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں فرح نے اقرار کی ممکنہ تیسری شادی قبول کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

Interview

lifestyle

rumors

Question & Answers

Instagram Story

iqrar ul hasan

Aroosa Khan

Qurat ul ain Iqrar

Third Wedding

Farah Iqrar