ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ٹیم سے شیئر کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کے مذاکرات مکمل ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم ایف بی آر سے مذاکرات پر رپورٹ مرتب کررہی ہے، ایف بی آر تکنیکی ٹیم مرتب کی گئی رپورٹ نگراں وزیر خزانہ کو پیش کرے گی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا پلان آئی ایم ایف ٹیم سے شیئر کیا ہے، ٹیکس تناسب بڑھانے کے لیے بھی ایف بی آر نے حکمت عملی سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایف بی آر نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا ، ایف بی آر مرتب کی گئی رپورٹ میں سفارشات پر عمل کرے گا۔
Comments are closed on this story.