Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

4 روزہ پریکٹس میچ: پاکستان کیخلاف پرائم منسٹر الیون نے 2 وکٹوں پر 149 رنز بنالیے

پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے پرائم منسٹر الیون کو مزید 242 رنز درکار
شائع 07 دسمبر 2023 09:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ای ایس پی این
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ای ایس پی این

آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون نے پاکستان کے خلاف 4 روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر 2 وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنا لیے جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے پرائم منسٹر الیون کو مزید 242 رنز درکار ہیں۔

کینبرا میں کھیلے جارہے میچ میں کے 4 روزہ میچ میں پرائم منسٹر الیون نے پہلی اننگز میں 60 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنالیے ہیں، اوپنر مارکس ہیرس اور کیمرون بینکرافٹ نے ٹیم کو 96 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

مارکس ہیرس 49 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ کیمرون بینکرافٹ 53 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے جبکہ میٹ رینشا 18 اور کیمرون گرین 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں دوسرے روز قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور محض 67 رنز کے اضافے کے بعد پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی، وہ 201 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، انکی اننگز میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال 5، میر حمزہ 87 اور خرم شہزاد 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

پرائم منسٹر الیون کی جانب سے جارڈن بکنگھم نے 5 جبکہ مارک اسکیڈی اور ٹوڈ مرفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

کھیل کا پہلا روز

کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام الحق 9 رنز بنا کر بکنگھم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

عبداللہ شفیق بھی 38 رنز بنا کر اسٹیکیٹی کا شکار بنے جبکہ بابر اعظم بھی 40 رنز بنا کر بکنھگم کا شکار بنے۔

چائے کے وقفے کے بعد سعود شکیل بھی جلد ہی آؤٹ ہو گئے اور انہوں نے 13 رنز کی اننگز کھیلی لیکن شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی جبکہ سرفراز احمد نے 41 رنز اسکور کیے جبکہ فہیم اشرف کھیل کے آخری اوور میں 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ عامر جمال 5، میر حمزہ 8 اور خرم شہزاد 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Pakistan Cricket Team

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

shan masood

canberra

prime minister 11

practice match