Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کی جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی

پرویزالہیٰ کے خون کے نمونے لیے گئے، بلڈ پریشر چیک کیا گیا، ذرائع
شائع 07 دسمبر 2023 08:49pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی جیل میں طبعیت ناساز ہونے کے بعد انہیں جیل اسپتال منتقل کیا گیا۔

جیل ڈاکٹرز کی جانب سے پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد صدر پی ٹی آئی کو جیل اسپتال سے دوبارہ بیرک منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ پرویز الہیٰ کے خون کے نمونے لیے گئے اور بلڈ پریشر چیک کیا گیا۔

pti

Pervaiz Elahi

Monis Elahi

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail