Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کے بعد ماہرہ کو کیا ہوا؟ واکنگ اسٹک کے سہارے تصویر کھچوانے پر مداح پریشان

تصاویر سامنے آتے ہی ماہرہ خان کے مداحوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی
شائع 07 دسمبر 2023 07:24pm

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ایک تصویر نے ان کے مداحوں کو پریشان کردیا ہے۔

ماہرہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وقائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں واکنگ اسٹک کے سہارے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ تصویر ماہرہ خان کی سہیلی نینا کاشف نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔

تصویر دراصل نوبیاہتا جوڑے کے اعزاز میں رکھی گئی ایک پارٹی کے دوران لی گئی تھی۔

ماہرہ اکتوبر میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

دیگر تصاویر میں سفید و سیاہ لباس میں ملبوس ماہرہ خان کو اپے شوہر کے ساتھ بے حد خوش دیکھا جاسکتا ہے، تصاویر میں ان کے دیگر قریبی دوست بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

تصاویر سامنے آتے ہی ماہرہ خان کے مداحوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی کہ انہیں کیا ہوا، jبکہ کچھ نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

پاکستانی اداکاروں کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت ملنے کے بعد افواہیں ہیں کہ ماہرہ خان فلم L2E – Empuraan“ سے ملیالم سنیما میں اپنا ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر افواہیں بہت زیادہ گردش کر رہی ہیں کہ وہ موہن لال اور پرتھوی راج سوکمرن کے ساتھ نظر آئیں گی۔

mahira khan

Walking Stick