Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی وزیر کا دیپیکا کیلئے انوکھا تحفہ

بھارتی وزیر تحفہ دینے کیلئے دیپیکا کے والدین تک جا پہنچے
شائع 07 دسمبر 2023 06:55pm

بھارت کی شمالی ریاست ناگالینڈ کے سیاحت اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر تیمجن ایمنا ایلونگ انٹرنیٹ کے پسندیدہ سیاست دان ہیں، جو اپنی مزاحیہ سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے مشہور ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی آبائی ریاست کو فروغ دینے میں بھی ماہر ہیں۔

تیمجن ایمنا ایلونگ نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے والدین سے ملاقات کی اور ان کو پیش کیے گئے تحفے کی تصویر شئیر کی۔

ایمنا ایلونگ نے بیڈمنٹن کے لیجنڈ پرکاش پڈوکون اور ان کی اہلیہ اجالا پڈوکون سے ملاقات کی جو دیپیکا پڈوکون کے والدین ہیں۔

ایمنا نے ناگالینڈ کی خاص پہچان ایک ”کدو“ انہیں تحفے میں دیا اور اسے دیپیکا کو دینے کی درخواست کی۔

انہوں نے اس موقع پر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’دیپیکا پڈوکون کے لیے آرگینک تحفہ، ابھی ابھی دیپیکا کے والدین کو ایک آرگینک (نامیاتی) سوغات سونپی ہے، کیونکہ کہیں نہ کہیں مستانی بھی مان جاتی ناگالینڈ کی شاندر سبزیوں کی خاصیت کو‘۔

کچھ مہینے پہلے، تیمجن نے ایک نوجوان لڑکے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو ایک شدید طوفان کے درمیان اپنی دکان کی حفاظت کر رہا تھا اور اس دل دہلا دینے والے کلپ نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں تہلکہ مچا دیا تھا۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا، ’ذمہ داری کو سمجھنے کے لیے عمر کوئی عنصر نہیں، حالات ہی سکھاتے ہیں!‘۔

Temjen Imna Along

Deepika Padukon