Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروباری شخصیات بیرونی منڈیوں کو اپنا ہدف بنائیں، نگراں وزیراعظم

2023 میں اسٹاک ایکس چینج کے کاروبار میں 30 فیصد اضافہ ہوا، نگراں وزیرخزانہ
شائع 07 دسمبر 2023 07:52pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بہترین کامیابی کے موقع پر موجودگی میرے لیے باعث مسرت ہے، امید ہے آئندہ کامیاب کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا، کاروباری شخصیات بیرونی منڈیوں کو اپنا ہدف بنائیں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کراچی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے تحت پاکستان کی بہترین 25 کمپنیوں کوایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کامیابی کے موقع پر موجودگی میرے لیے باعث مسرت ہے، امید ہے آئندہ کامیاب کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 60 ہزار کا ہندسہ عبور کرنا تاریخی کامیابی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے، ہم نے اس کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھنا ہے، نگراں حکومت نے اسملنگ کے خلاف اقدامات اٹھائے، نگراں حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ تاجربرادری معیشت کی بہتری کے لیے کردار ادا کرے، تاجربرادری کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑی کمپنیوں کو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے، کاروباری شخصیات بیرونی منڈیوں کو اپنا ہدف بنائیں، ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوگا تو عوام کو سہولت ہوگی۔

حکومت نے کاروبار کی بہتری کے لیے درآمدات پر پابندی اٹھائی، نگراں وزیرخزانہ

اس سے قبل نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر نے پی ایس ایکس کے تحت پاکستان کی بہترین کمپنیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آمد پر وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ کامیابی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے تمام ممبرز کی ہے، تمام کاروبار سے منسلک اداروں کے تعاون کے باعث کامیابی حاصل کی۔

شمشاد اختر نے کہا کہ 2023 میں اسٹاک ایکس چینج کے کاروبار میں 30 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا، ہم اس کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔

نگراں وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کاروبار کی بہتری کے لیے درآمدات پر پابندی اٹھائی، ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آئے ہیں، ایف بی آر میں پیش کردہ اصلاحات پرعمل درآمد کیا گیا، ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کیے گیے۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ دنوں کاروبار کا رجحان مثبت ہے اور 100 انڈیکس ریکارڈ بنا رہا ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان رہا۔

100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 64 ہزار 718 پر بند ہوا، مارکیٹ میں آج 1 ارب 26 کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔

pakistan economy

pakistan stock exchange

Caretaker prime minister

anwar ul haq kakar

Shamshad Akhtar

Caretaker Finance Minister

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

PM KAKAR

PM ANWAR UL HAQ KAKAR

Dr Shamshad Akhtar