Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنگدل ماں بچے کو جنم دینے کے بعد مقامی قبرستان میں چھوڑ کر غائب

بچے کو گود لینے کے لئے عوام کی لائن لگ گئی
شائع 07 دسمبر 2023 04:27pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

خانقاہ ڈوگراں میں سنگدل ماں بچے کو جنم دینے کے بعد مقامی مسیحی قبرستان میں چھوڑ کر غائب ہو گئی۔ جب کہ بچے کو گود لینے کے لئے عوام کی لائن لگ گئی۔

صفدر آباد کے علاقے خانقاہ ڈوگراں میں میاں علی روڑ پر واقع کرسچن قبرستان میں نامعلوم سنگدل ماں نومولود بچہ کو چھوڑ کر فرار ہو گئی۔

راہگیروں کی 15 پر اطلاع دینے سے مقامی پولیس نے بچے کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے یا کسی نے گناہ کو چھپانے کے لئے یہ حرکت کی یا پھر غربت کی ماری ماں اسے قبرستان میں رکھ کے غائب ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے بچے کو گود لینے کے لئے لوگوں کی لائن لگی ہوئی ہے، تاہم ابھی تفتیش جاری ہے جلد حقائق سامنے لائیں گے۔

Newborn Baby