بھارتی کرکٹر نے ’اینیمل‘ پر کڑی تنقید کے بعد پوسٹ ڈیلیٹ کردی
مقبول بالی ووڈ اداکار رنبیرکپورکی نئی فلم ’اینیمل‘ اپنی ریلیز کے بعد ہی سے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
بالی ووڈ اداکار کی اس ایکشن اورتھرلرسے بھرپور فلم کو جہاں بےحد پسند کیا جارہا ہے تو وہیں اس کو تنقید کا بھی سامنا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جے دیواندکٹ رنبیر کپورکی اس فلم سے مایوس دِکھائی دے رے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی کرکٹر نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے فلم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم انیمل ایک آفت ہے، آج کے دور میں بدگمانی کی تعریف کرنا اور پھر اسے محض ”روایتی مردانگی“ کا نام دینا ایک رسوائی ہے کیونکہ ہم جنگل یا محلوں میں نہیں رہ رہے اور نہ ہی ہم جنگیں لڑ رہے ہیں‘۔
جے دیو اندکٹ نے مزید کہا کہ ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اداکاری کتنی اچھی تھی، ہمیں انتقام اور تشدد وغیرہ کو لاکھوں لوگوں کے سامنے اپنی فلموں میں نہیں دکھانا چاہئے‘۔
اُنہوں نے فلم پرافسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے بُرا لگ رہا ہے کہ میں نے اپنے 3 گھنٹے ایک ایسی فلم دیکھنے میں ضائع کر دیے‘۔
بھارتی فلم پراس تنقید کے بعد کرکٹرکی جانب سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا ۔
بھارتی فلم ڈائریکٹرسندیپ ریڈی وانگا کی نگرانی میں بننے والی فلم ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کو ایک ایسے بیٹے کے طور پر دِکھایا ہے گیا ہے جو اپنے والد کا انتقام لینے کے لیے ایک خونخوار گینگسٹر بنتا ہے۔
یکم دسمبر کو اپنی ریلیز سے اب تک اس فلم نے باکس آفس پر 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔
فلم میں بوبی دیول نے بطورِ ولن جبکہ رشمیکا مندانا نے بطورِ ہیروئن اداکاری کی ہے۔
Comments are closed on this story.