Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف چار ڈالر کا چیک 36 ہزار ڈالر میں نیلام

اسٹیو جابز کے استعمال میں آںیوالی دیگر اشیاء بھی پہلے بھی نیلام ہوچک ہیں
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2023 02:31pm
تصویر — روئٹرز/فائل
تصویر — روئٹرز/فائل

ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز کی جانب سے ریڈیو شیک کو1976 میں لکھا جانے والا چار ڈالر کا چیک 36 ہزار ڈالر میں نیلام کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چار ڈالر چیک بُدھ کو بوسٹن میں 33 ہزار ڈالرسے زیادہ میں نیلام کیا گیا۔

کیلیفورنیا کے ایک علاقے لاس آلٹوس میں ویلز فارگو بینک کی برانچ میں ”ایپل کمپیوٹر کمپنی“ اکاؤنٹ کے لیے تیار کردہ چیک پر اسٹیو جابز کے دستخط تھے۔

گزشتہ سال ہی 1976 میں جابز کا دستخط شدہ 9.8 ڈالرکا چیک 55 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا اور اسی سال ہی ایلمر الیکٹرانکس کو13.86 ڈالز کا چیک مارچ میں 37 ہزار564 ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

خیال رہے کہ 1973 میں اسٹیو جابز کی ملازمت کے لیے ایک درخواست کو 2018 میں 17 لاکھ 757 ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔

اس کے بعد ہ جب اسٹیو جانز کی عمر21 سال تھی، تو انہوں نے ایک معاہدے پر دستخط کیا تھا، وہ بھی دسمبر2011 میں 15 لاکھ 94 ہزار میں فروخت کیا گیا۔

ایپل کمپنی کے ابتدائی دنوں میں جابز نے جب کوئی لباس پہنا ہوگا، وہ بھی گزشتہ سال نیویارک میں جولین کی نیلامی میں دو لاکھ 18 ہزار750 میں فروخت ہوگیا ہے۔

Apple

Steve Jobs