Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی نئی قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان

جموں کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے، دفترخارجہ
شائع 07 دسمبر 2023 12:03pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پربھارت کی نئی قانون سازی کو پاکستان مسترد کرتا ہے، جموں کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔

اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی نئی قانون سازی کو مسترد کرتا ہے، نئی قانون سازی بھارتی غیرقانونی قبضے کو طول دینا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امیت شاہ کے بیان کو مسترد کیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ تاریخ کو رد نہیں کیا جا سکتا، جموں کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ امریکی محکمہ خارجہ کےسامنےاٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے ڈاکٹرعافیہ معاملے کی تحقیقیات کرانے کا کہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی سخت مذمت کرتے ہیں،اسرائیل حمایت والے ممالک اسرائیل کو بربریت سے روکیں، پاکستان نے سیکریٹری جنرل کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ امریکا جانے والے افغانیوں کی فہرست امریکی سفارت خانہ سے ملی ہے، افغانیوں کی روانگی کے میکانزم پر مشاورت جاری ہے۔ دہشت گردی پر امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، امریکی رپورٹ زمینی حقائق کے منافی ہے.

ترجمان نے بتایا کہ چمن بارڈر پر بندش ہے ارو طورخم بارڈر کھول دیا گیا ہے، پاک افغان بارڈر آمد و رفت صرف ویزا کے ذریعے ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر پر برطانیہ میں مبینہ تشدد میں حکومتی اداروں کا کوئی کردار نہیں، برطانوی حکومت کی معلومات کا خیر مقدم کریں گے۔

india

foreign office

Pakistan Foreign Office

Toshakhana Criminal Case