Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2023 12:52pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع ملتوی کردی گئی، جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل عدالت میں سماعت کی۔

توشہ خانہ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لئے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل پہنچے۔

سماعت میں شرکت کے لئے نیب ٹیم اور پراسیکیوٹر بھی اڈیالہ جیل پہنچے، نیب ٹیم میں پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر عمر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر وقارالحسن اور محسن ہارون شامل تھے۔

جج محمد بشیر نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر جلد سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔

عبوری ضمانت کی درخواست نیب نے عدالت میں دائر کی تھی اور عدالت نے درخواست منظور کرکے آج ہی سماعت کی تھی۔

imran khan

Toshakhana

tosha khana case

Toshakhana Criminal Case