Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹاک ایکسچینج میں پروفٹ ٹیکنگ کا رجحان، 100 انڈیکس 65 ہزار 718 پوائنٹس پر بند

مارکیٹ میں آج1 ارب26 کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2023 04:33pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کاروباری ہپفتے کے چوتھے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 64 ہزار 718 پر بند ہوا، مارکیٹ میں آج 1 ارب 26 کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔

ہوفٹ ٹیکنگ دراصل اسٹاکس فروخت فروخت کرنے کا عمل ہے، تاکہ پی ایس ایکس میں انتہائی اضافے کے بعد منافع کو روکا جاسکے۔ اگرچہ اس عمل سے منافع لینے والے سرمایہ کار کو فائدہ ہوتا ہے، لیکن یہ دوسرے سرمایہ کاروں کو بغیر اطلاع کے ان کی سرمایہ کاری کے حصص کم قیمت میں بیچ کر نقصان پہنچا سکتا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں400 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس کی 64000 کی حد بحال ہوگئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1020 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا، اس دوران 100 انڈیکس 64ہزار938 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

کاروبار کے دوران ایک مرحلے پر 100انڈیکس 900پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 900 ہوگیا، تاہم 100انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے سے64 ہزار 718 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں آج1 ارب26 کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 961 پوائنٹس کے ساتھ 63 ہزار 917 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 39 پیسے کمی ہوئی اور امریکی ڈالر 283.75 روپے پر آگیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر کا لین دین 284.11 روپے پر بند ہوا۔

pakistan stock exchange

dollar vs rupee

US Dollars

Pakistan Stock Exchange (PSX)