Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاطمہ فینگ کی مرکزی اداکارہ ’ہورا‘ کون ہیں؟

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں شہریت اور مذہب سے متعلق چند انکشافات کیے ہیں
شائع 07 دسمبر 2023 12:40pm
اسکرین گریب: یوٹیوب
اسکرین گریب: یوٹیوب

گرین انٹرٹینمنٹ کے مقبول ڈرامے ’فاطمہ فینگ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ہورا سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ڈرامے میں اداکاری کرنے والی ہورا نے بی بی سی کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی شہریت اور مذہب سے متعلق چند انکشافات کیے ہیں۔

ڈرامہ ’فاطمہ فینگ‘ کے بعد سے ہورا اپنی شہریت کے سبب سرخیوں میں رہی ہیں، صارفین ان کی شہریت سے متعلق خاصے تجسس کا شکار تھے۔

انہوں نے اپنی شہریت سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے ہے۔ ان کے والد بلوچ ہیں جبکہ والدہ کا تعلق ایران سے ہے۔

اپنی زبان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی مادری زبان فارسی ہے۔ ہورا نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان میں رہتی ہیں اور یہیں سے اپنی تعلیم حاصل کی ہے لہذا وہ اردو اور انگریزی بھی روانی سے بول سکتی ہیں۔

انہوں نے خود کو ’چینی‘ کہنے والے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق چین سے نہیں ہے، صرف ایک منفرد انداز میں خود کو ڈرامے کے کردار میں سمویا ہے۔

انہوں نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ان کی ہمیشہ ہی سے چینی شہریت رکھنے والوں سے دوستی رہی ہے۔

ہاورا نے یہ بھی بتایا کہ وہ چینی لوگوں کے رہن سہن اور طرزِ زندگی سے خاصا واقفیت رکھتی ہیں۔ اس لیے ڈرامے میں چینی کردار کو ادا کرنے میں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ڈرامہ ’فاطمہ فینگ‘ کی کہانی ایک چینی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی پرورش پاکستان میں ہوئی تھی۔

اپنی حقیقی ذات کو تلاش کرنے کی جستجو میں وہ اسلام قبول کرتی ہے اور اپنا نام تبدیل کرکے فاطمہ رکھتی ہے۔

Interview

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

Pakistani drama

reveal

Fatima Feng

Hawra