Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستانی معیشت کو متاثر کررہے ہیں، آرمی چیف

غیرملکیوں کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے مفاد میں کیا، جنرل عاصم منیر
شائع 07 دسمبر 2023 10:09am
اسکرین  گریب — ویڈیو/ آئی ایس پی آر
اسکرین گریب — ویڈیو/ آئی ایس پی آر
فوٹو:آئی ایس پی آر
فوٹو:آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستانی معیشت کو متاثر کررہے ہیں، غیرملکیوں کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے مفاد میں کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، ان کی آمد پر کور کمانڈر پشاورنے ان کااستقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی، سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی واقتصادی ترقی کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران اورجوانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخرہے، کامیابی پاکستان کا مقدر ہے، پاک فوج مادر وطن کی حفاظت خون کے آخری قطرے تک کرتی رہے گی۔

قومی ورکشاپ خیبرپختونخوا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں عوام کی حمایت سے منصوبوں پر پیشرفت حاصل ہوئی، دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایاجا رہا ہے۔

آرمی چیف نے نئے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کو بھی اجاگرکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی معیشت کو متاثرکر رہے ہیں، ان کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے مفاد میں کیا، غیر قانونی غیر ملکیوں کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

ISPR

army cheif