Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

’نہرو نے دو بڑی غلطیاں کیں ورنہ پورا کشمیر ہمارا ہوتا‘، بھارتی وزیر داخلہ

وہ دو غلطیاں کیا تھیں؟ جانیے
شائع 06 دسمبر 2023 09:43pm

بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے دور میں کی گئی غلطیوں کا خمیازہ کشمیر کو بھگتنا پڑا۔

جمعرات کو لوک سبھا (قومی اسمبلی) میں اظہار خیال کلرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ’کشمیر پر نہرو کی دو غلطیاں بھاری پڑیں، نہیں تو پی او کے (آزاد کشمیر) ہمارا ہوتا‘۔

کشمیر کی تاریخ پر بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے مخالف جماعت کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو نے دو بڑی غلطیاں کیں، ’پہلی اور سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ جب ہماری فوج جیت رہی تھی، تو پنجاب کا علاقہ آتے ہی جنگ بندی نافذ کر دی گئی اور آزاد کشمیر کا جنم ہوا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر جنگ بندی تین دن بعد ہوئی ہوتی تو آج پی او کے ہندوستان کا حصہ ہوتا‘۔

امیت شاہ نے کہا کہ ’دوسری غلطی یہ تھی کہ جواہر لال نہرو نے ہندوستان کے اندرونی معاملات کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی غلطی کی‘۔

Indian occupied Kashmir

Congress

azad jammu and kashmir

Lok Sabha

Amit Shah

Jammu and Kashmir

Nehru