Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبول اداکارہ، ٹی وی میزبان نوشین مسعود زندگی کی بازی ہار گئیں

وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں
شائع 06 دسمبر 2023 07:47pm

مقبول اداکارہ، ٹی وی میزبان، پروڈیوسر اور ہدایت کار نوشین مسعود طویل عرصے تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

نوشین مسعود کے سابق شوہر طارق قریشی نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اور زیر علاج تھیں۔

اداکار عدنان صدیقی نے اداکارہ کے انتقال کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کی، اداکارہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔

مرحومہ کے سوگواران میں ان کے موجودہ شوہر عمران اور دو بیٹے شامل ہیں۔

نوشین مسعود نے جنون بینڈ ، شہزاد رائے، جنید جمشید، عامر ذکی، جواد احمد سمیت کئی معروف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز بھی ڈائریکٹ کیں۔

مرحومہ انسٹاگرام پروفائل کے مطابق وہ انٹیریئر ڈیزائنر، فرنیچر ڈیزائنر اور فیبریکیٹر کے طور پر بھی کام کررہی تھیں۔

ان کے مشہور ڈرامہ سیریلز میں جا، کالونی 1952، گھر تو آخر اپنا ہے ودیگر شامل ہیں جبکہ نوشین مسعود نے مختلف پروگرامز کی میزبانی بھی کی۔

Nausheen Masood