ٹڈاپ اسکینڈل کیس: یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف ٹڈاپ اسکینڈل کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش نہ ہوسکے جبکہ سابق وزیر اعظم کی جانب نے مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
بعدازاں عدالت نے سماعت 8 جنوری 2024 تک ملتوی کردی۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا الزام ہے، مقدمات میں گواہان کے بیان قلم بند ہونے ہیں۔
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا
Comments are closed on this story.