Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشفق الرحیم آبسٹر کٹنگ دی فیلڈ پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

مشفق الرحیم پہلے بنگلا دیشی کھلاڑی ہیں جو اس طرح سے آؤٹ قرار دیے گئے
شائع 06 دسمبر 2023 04:33pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

نیوزی لینڈ کے خلاف میرپور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ پر آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

آئی سی سی کے مطابق مشفق الرحیم پہلے بنگلا دیشی کھلاڑی ہیں جو اس طرح سے آؤٹ قرار دیے گئے ہیں۔

بنگلادیش کی پہلی اننگز کے 41 ویں اوور میں بیٹنگ کے دوران مشفق الرحیم نے وکٹوں کی طرف آنے والی گیند کو اپنے ہاتھ سے روکا جس پر کیوی کھلاڑیوں نے مشفق الرحیم کے خلاف آؤٹ کی اپیل کی تو فیلڈ امپائرز نے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیج دیا، ٹی وی پر ری پلے دیکھنے کے بعد امپائرز نے جان بوجھ کر گیند ہاتھ سے روکنے پر بلےباز کو آؤٹ قرار دیا۔

آئی سی سی نے 2017 میں اپنے قوانین میں ترمیم کی جس کے مطابق آن دی فیلڈ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور گیند کو جان بوجھ کر روکنے والے بیٹر کو واپس ڈریسنگ روم بھیج دیا جائے گا۔

تھرڈ امپائر نے قرار دیا کہ مشفق الرحیم نے جان بوجھ کر ہاتھ سے گیند کو روکنے کی کوشش کی، بنگلا دیشی بیٹر کو 35 رنز کر آؤٹ قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ 2017 میں آئی سی سی قوانین میں ترامیم کے بعد مشفق الرحیم پہلے بیٹر ہیں جنہیں گیند جان بوجھ کر روکنے پر آؤٹ قرار دیا گیا جبکہ آئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 7 کھلاڑیوں کو گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر آؤٹ قرار دیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں

کرس ووکس کا ٹائم آؤٹ سے بچنے کیلئے امپائر کو اشارہ، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

’بھارت کی نقل‘، راولپنڈی پولیس کا میتھیوز کے ٹائم آؤٹ پر اشتہار ٹرولنگ کا شکار

کیا ہیلمٹ خرابی سے قبل میتھیوز ٹائم آؤٹ سے آگاہ تھے؟ رپورٹ سامنے آگئی

یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں بنگلا دیش اور سری لنکا کے میچ کے دوران بھی ایک عجیب طریقے کا آؤٹ دیکھنے میں آیا تھا جب بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن کی درخواست پر سری لنکن بیٹر اینجلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ قرار دیا تھا جو انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی تھے جنہیں اس طرح سے آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔

Bangladesh

new zealand vs bangladesh

mushfiqur rahim

angelo mathews

mirpur test