Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ناہموار پرواز نے طیارے کی چھت توڑ ڈالی

حادثے میں 14 سے زائد افراد زخمی ہوئے
شائع 06 دسمبر 2023 04:15pm
تصویر: ایکس
تصویر: ایکس

پرتھ سے دبئی جانے والی پرواز ایمریٹس A380 کو دورانِ پرواز غیر متوقع ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

پرتھ سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز میں شدید جھٹکوں کے سبب 14 سے زائد مسافر اور عملہ زخمی ہوئے۔

پیر کی شام، ایمریٹس ائیرلائن کی ایک پروز EK421 نے پرتھ ایئرپورٹ سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے تقریباً ساڑھے دس بجے اڑان بھری۔

تاہم، جیسے ہی پرواز اپنی منزل کے قریب پہنچی، طیارہ زبردست ٹربیولینس میں پھنس گیا، جس سے کیبن میں افراتفری پھیل گئی۔

آسٹریلین اخبار کے مطابق ٹربیولینس اتنا شدید تھا کہ کچھ مسافر اپنی نشستوں سے اچل کر کیبن کی چھت سے جا ٹکرائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایوی ایشن حکام نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایئر انڈیا کی پرواز میں طیارے کی چھت ٹپکنے لگی

پوسٹ میں پرواز کی ٹوٹی چھت کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’پرتھ سے دبئی جانے والی ایمریٹس اے 380 کی پرواز میں ٹربیولینس کے نتیجے میں 14 مسافر اور عملے کے ارکان زخمی ہوگئے‘۔

ایک مسافر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمک ”ایکس“ پر ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ’ٹربیولینس اچانک ہی آیا‘۔

جس کا مطلب ہے کہ بہت سے مسافروں کو سیٹ بیلٹ لگانے کا موقع تک نہ ملا۔

ایک اور مسافر نے بتایا کہ پائلٹ نے سب کو اپنی نشستیں سنبھالنے اور بیٹھنے کو کہا، لیکن کچھ ہی لمحوں بعد ہم ٹربیولینس سے جا ٹکرائے۔

ایمیہریٹس ائیر لائن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں 4 دسمبر کو پرتھ سے دبئی جانے والی پرواز EK421 کو دوران پرواز مختصر طور پر غیر متوقع ٹربیولینس کا سامنا کرنا پڑا۔‘

ترجمان کے مطابق دبئی پہنچنے پر ایمریٹس کی طبی ٹیم نے دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ زخمی مسافروں اور عملے کو ”ہر ممکن تعاون“ فراہم کیا۔

Turbulence

Aeroplane

Emirates Airline