Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کل اچھا اسکور کرکے آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش ہوگی، عبداللہ شفیق

کپتان شان مسعود نے بہت اچھی اننگز کھیلی، اس میں سیکھنے کیلئے بہت کچھ تھا، قومی کرکٹر
شائع 06 دسمبر 2023 02:53pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

قومی کرکٹرعبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف پرسٹ کلاس میچ میں کل اچھا اسکور کرکے انہیں جلد آوٹ کرنے کی کوشش ہوگی۔

کینبرا میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں عبداللہ شفیق نے کہا کہ آسٹریلیا پرائم منسٹر کے خلاف فرسٹ کلاس ٹیسٹ میچ کا پہلا دن ہمارے لیے بہت اچھا رہا، کپتان شان مسعود نے بہت اچھی اننگز کھیلی۔

انہوں نےکہا کہ کپتان کی اننگ میں سیکھنے کے لیے بہت کچھ تھا، البتہ دورے کا آغاز کتنا پُراعتماد ہوتا ہے یہ اہمیت کا حامل ہے، کوشش ہوگی کہ آئندہ دنوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرکریں۔

عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ کنبرہ میں موسم گرم اور آؤٹ فیلڈ سلو ہے، شروع میں بیٹنگ کے لے مشکل تھی، ہم کوشش کریں گے کل اچھا اسکور کرکے میزبان ٹیم کو کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ریکارڈ کیسا ہے؟

آسٹریلوی وزیراعظم کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کی شرکت

قومی کرکٹر نے کہا کہ یہ فرسٹ کلاس میچ ہے جو اسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ 6 سے 9 دسمبر تک جاری رہے گا۔

میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے کپتان شان مسعود کی ناقابل شکست 156 رنز کی اننگ کی بدولت پہلے روز کے اختتام پر 324 رنز بنائے ہیں۔

Pakistan vs Australia

Abdullah Shafique

canberra