Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

ہم عام انتخابات کے لیے تیار ہیں، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ
شائع 06 دسمبر 2023 02:31pm
فوٹو — الیکشن کمیشن
فوٹو — الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سکندر سلطان راجہ سے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات ہوئی جس میں جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم عام انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Caretaker CM KPK Arshad Hussain Shah