Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بہاولپور چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے پنجرے سے لاش برآمد ہونے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

جس پنجرے سے شہری کی لاش ملی وہاں 4 ٹائیگرز موجود ہیں، انتظامیہ
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2023 07:09pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بہاولپور چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے پنجرے سے لاش ملنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دن ساڑھے گیارہ بجے چڑیا گھر کا سوئپر صفائی کیلئے شیر ہاؤس گیا تو واقعے کا علم ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق شخص سے کسی بھی قسم کی شناختی دستاویزات نہ ملیں۔ ابتدائی تحقیقات سے جاں بحق شخص نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چڑیا گھر واقعے پر کمشنر نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے، ڈپٹی کمشنر، ہیڈ آف فرانزک اور سائنس کنزرویٹو جنگلات کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ انچارج فرانزک، ریسکو انچارج کرائم سین بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

قبل ازیں، چڑیا گھر انتظامیہ نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ صبح ٹائیگر کے پنجرے میں گوشت ڈالنے گئے تو وہاں لاش پڑی تھی۔

انتظامیہ کا موقف ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر رات کو پیش آیا، اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ شہری پنجرے میں کیسے داخل ہوا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا تھا کہ جس پنجرے سے شہری کی لاش ملی وہاں 4 ٹائیگرز موجود ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید پڑھیں

سرکس کا شیر روڈ پر تماشہ دکھانے نکل آیا

مری: شیر آبادی میں آگیا، حملے سے 2 بیل ہلاک

بہاولپور: چڑیا گھر انتظامیہ شیرنی کے 4 بچوں کو عوام کے سامنے لے آئی

محسن نقوی نےغفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت برتنے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چڑیا گھروں کی سیکیورٹی آڈٹ بھی کرنے کے ساتھ ہی چڑیا گھرآنے والوں کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

bahawalpur

tiger

Lion