Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپان کا انوکھا ریسٹورنٹ جہاں گاہک ’مار‘ کھانے جاتے ہیں

کیمونو پہنے خواتین تھپڑ لگانے کے 300 ین وصول کرتی ہیں
شائع 06 دسمبر 2023 02:10pm
اسکرین گریب: ایکس
اسکرین گریب: ایکس

اکثریت ’فیملی ٹائم‘ گزارنے کیلئے ریسٹورنٹ کا رُخ کرتی ہے، تاکہ لذیذ کھانوں کے علاوہ فیملی کے ساتھ گپ شپ کا مزہ بھی لے سکیں۔

چین کے ریسٹورنٹس میں اینڈرائڈویٹرس کے بعد اب جاپان میں بھی ایک انوکھا ریسٹورنٹ سامنے آیا ہے۔

جاپان کے جنوبی ساحل پر واقع ناگویا کے اس ریسٹورنٹ میں آنے والے گاہک نہ صرف کھانا کھاتے ہیں بلکہ عملے سے زور دار تھپڑ بھی کھاتے ہیں۔

یہاں آنے والے گاہک اپنی مرضی سے اس ریسٹورنٹ کا رُخ کرتے ہیں اور اپنی رضامندی ہی سے زیادہ سخت تھپڑ کھاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس تھپڑ مارتی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کردیے ۔

اس انوکھے ریسٹورنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں خواتین پر مشتمل عملہ گاہکوں کو تھپڑ مارتا ہے۔

کیمونو پہنے یہ ویٹرز اپنے گاہکوں کو تھپڑ مارنے کے 300 ین وصول کرتی ہیں۔ ایک جاپانی ین ’£1.60‘ آسٹریلوی پاؤنڈ کے برابر ہے۔

Shachihoko-ya نامی یہ ریسٹورنٹ 2012ء میں کھولا گیا تھا۔ چونکہ یہ ریسٹورنٹ زیادہ بزنس نہیں کر پارہا تھا اس لیے یہ انوکھی ترکیب رکھی گئی۔

Japan

lifestyle

restaurant

Foods

Slaps

Customers

Dining Out