Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ادرک ترو تازہ رکھنے کے 4 آسان طریقے

یہ ٹوٹکے نہ صرف ادرک کو ترو تازہ رکھیں گے بلکہ ذائقہ بھی برقرار رہے گا
شائع 06 دسمبر 2023 01:47pm
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ

خواتین چونکہ ہر روز بازاروں کے چکر لگانے سے اکتاتی ہیں، اس لیے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہفتے بھر کی سبزیوں کا ذخیرہ کرلیں۔

کچن میں چند ایسی سبزیاں بھی ہیں جو روز کے کھانا بنانے کے معمول میں استعمال ہوتی ہیں۔

انہی سبزیوں میں ’ادرک‘ بھی شامل ہے جو کھانوں میں ایک مصالحے کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ کھانوں کو نہ صرف ذائقہ دیتی ہے بلکہ انہیں خوشبو بھی بخشتی ہے۔

لیکن طویل مدت تک ادرک کو ذخیرہ کرنا اسے خراب بھی کردیتا ہے۔

یہ تجاویز ادرک کے ذائقے کو بھی برقرار رکھیں گی۔

کاغذ میں لپیٹیں

یہ ادرک کو ذخیرہ کرنے کے لئے سب سے زیادہ مقبول طریقوں میں سے ایک ہے۔ سب سے پہلے ادرک کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔

پھر اسے کاغذمیں لپیٹ کر بند باکس میں رکھ دیں، نمی سے دور رکھنے کیلئے باکس کو ٓفریزر میں رکھیں۔

سرکہ یا لیموں کا رس

ادرک چھیل کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں، ایک کنٹینر میں ان ٹکڑوں کو رکھ کر ایک چمچ سرکہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔

یہ ٹوٹکہ ادرک کو بیکٹیریا اور جراثیموں کو مارنے میں مدد کرے گا۔

ادرک کا پیسٹ

ادرک کو صاف کرکے چھیل لیں، پھر اس میں تھوڑا سا نمک ملا کراس کا پیسٹ بنا لیں۔ ادرک کا ذائقہ برقرار رکھنے کے لئے پیسٹ کو بند کنٹینر میں اسٹور کریں۔

ادرک کا پاؤڈر

یہ ادرک کو ذخیرہ کرنے کا ایک اور مؤثر طریقہ ہے۔ ادرک کو چھیل لیں، اضافی پانی کو جذب کرنے کیلئے ادرک کو کاغذ پر رکھ دیں۔

ان کو دھوپ میں رکھ کر سوکھا لیں، خشک ہونے کے بعد ادرک کا پاؤڈر تیار کرلیں۔

Women

lifestyle

kitchen hacks

Hacks

tips

ginger

fresh ginger