Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

واٹس ایپ سے اسٹیٹس انسٹاگرام پر شیئر ہوگا، کیسے؟

واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے لیے اب کچھ نیا لایا جارہا ہے
شائع 06 دسمبر 2023 12:50pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے لیے اب کچھ نیا لایا جارہا ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا جارہا ہے جو صارفین کو انسٹاگرام پر اسٹوریز کے طور پر اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس بغیر کسی رکاوٹ کے شیئر کرنے کی سہولت دے گا۔

رپورٹ کے مطابق نیا فیچر ان صارفین کے لیے وقت کی بچت کرے گا جو عام طور پر پلیٹ فارمز پر ایک ہی مواد شیئر کرتے ہیں۔ تاہم انسٹاگرام صارفین واٹس ایپ سے براہ راست شامل ہونے پر اپنی اسٹوریز کے معیار میں فرق محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ دونوں پلیٹ فارمز کے مابین فوٹو اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی صلاحیتوں میں کافی فرق ہے۔

واٹس ایپ پلیٹ فارم پر صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مزید اضافی فیچرز متعارف کرا رہا ہے۔ محال ہی میں اے آئی چیٹس کا ایک نیا فیچر متعارف کراوایا گیا جس کے تحت چیٹس ٹیب میں نئی چیٹس شروع کرنے کے لیے آئیکن کے اوپر ایک بٹن شامل کیا گیا ہے، جو مصنوعی ذہانت سے چلنے والی چیٹس کے آغاز کو تیزکرتا ہے ۔

میٹا اے آئی سے چلنے والے اے آئی چیٹ بوٹ کو ابتدائی طور پر واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ستمبر میں متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کمپنی فی الحال مصنوعی ذہانت سے چلنے والے چیٹ بوٹس پر تجربات کررہی ہے۔

بعد ازاں ستمبر میں میٹا نے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں اے آئی چیٹ جاری کی۔ تاہم یہ ابتدائی طور پر رابطے کی فہرست میں کسی حد تک پوشیدہ تھا جس سے صارفین کو اسے تلاش کرنے اور اس کے ساتھ بات چیت کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

اس عمل کو آسان بنانے کیلئے اینڈروئیڈ ورژن 2.23.24.26 کے لیے واٹس ایپ بیٹا میں اب چیٹ بوٹ تک آسان رسائی کیلئے ہوم اسکرین پر ایک وقف بٹن شامل ہے۔

صارفین کی پرائیویسی اور کنکٹیویٹی بہتر بنانے کیلئے واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا سرچ بار فیچر متعارف کرائے جانے کی بھی توقع ہے۔یہ فیچر صارفین کو اپنے صارف ناموں کے ذریعے دوسروں کو تلاش کرنے کے قابل بناتے ہوئے ذاتی فون نمبروں کا اشتراک کرنے کی ضرورت ختم کرتا ہے۔

آنے والا فیچر صارفین کو صارف نام بنانے کی ترغیب دیتا ہے، یہ ان لوگوں کے لیے ایک متبادل پیش کرتا ہے جو رازداری برقرار رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنے فون نمبر شیئر نہیں کرتے ۔

New Features

meta

WhatsApp feature

Instagram Story