Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمان علی نے ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کی شرط رکھ دی

اداکارہ کو میگا ہٹ ڈرامہ سیریل 'دل لگی' میں کام نہ کرنے پر افسوس ہے۔
شائع 06 دسمبر 2023 11:02am
تصویر: ایمان علی/انسٹاگرام
تصویر: ایمان علی/انسٹاگرام

پاکستان شوبزانڈسٹری کی ناموراداکارہ ایمان علی نے ہٹ ڈرامہ سیریل مسترد کیا تھاجس کی وجہ بھی انہوں نے بتا دی ہے۔ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کی خواہشمند اداکارہ نے ایک شرط بھی رکھ دی۔

حال ہی میں ایمان علی نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایک میگا ہٹ ڈرامے کی پیشکش کو مسترد کیا تھا۔

ایمان علی سے جب ڈراموں کے انتخاب سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’خلیل الرحمان کا تحریر کردہ ڈرامہ ”دل لگی“ میں نے مسترد کیا تھا‘۔

ڈرامہ اسکرپٹ کو مسترد کرنے کی وجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی، لیکن اس ڈرامے کی شوٹنگ گرمیوں میں ہورہی تھی‘۔

ایمان علی نے مزید کہا کہ ’میں صرف خزاں اور بہارکے موسم میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں کیونکہ میں اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کرنا چاہتی ہوں۔ اب مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ مجھے وہ ڈرامہ کرنا چاہئے تھا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کے ساتھ دوبارہ کام کرنا پسند کروں گی، بشرطیہ کہ خلیل الرحمان قمر کے علاوہ کسی اور مصنف کا لکھا ہوا اسکرپٹ ہو‘۔

مرحوم اداکارعابد علی کی صاحبزادی ایمان علی نے ماڈلنگ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے اداکاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

’خدا کے لیے‘، ’بول‘، ’ٹچ بٹن‘، ’قسمت‘، ’سائبان سیشے کا‘، ’پہلا پیار‘، ’وو تیس دن‘ اور ’ارمان شامل‘ اداکارہ کے میگا ہٹ پروجیکٹس ہیں۔

Interview

Pakistani Actor

lifestyle

شخصیات

Khalil ur Rehman Qamar

Pakistani drama

Iman ali

showbiz celebrities

Dil lagi

Drama Script