Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

فنڈز سے پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی
شائع 06 دسمبر 2023 10:36am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، فنڈز سے پاکستان میں پائیدارترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ رقم پاکستان میں3 مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، سیلاب سے تباہ شدہ اسکولوں کی بحالی کیلئے رقم خرچ ہو گی، جب کہ غذائی تحفظ کو بہتر بنانے اور زرعی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے بھی یہ فنڈز استعمال ہوں گے۔

اے ڈی بی کے مطابق اصلاحاتی پروگرام کے تحت پائیدار ترقی کیلئے 3 سو ملین ڈالرخرچ ہوں گے، سندھ میں سیکنڈری تعلیم میں بہتری کیلئے 275 ملین ڈالرکی رقم مختص کی گئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ فنانسنگ سے سیلاب سے تباہ شدہ 16 سو اسکولوں کی تعمیر نو میں مدد ملے گی۔

ADB

dollar vs rupee

US Dollars