Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران اشرف کی بیٹے کے ساتھ تصویر ، افسردہ فالوورز نے نیا رُخ دے دیا

کرن اشفاق حسین ڈار نے حال ہی میں پی پی رہنما سے دوسری شادی کی ہے
شائع 06 دسمبر 2023 10:15am
تصویر: عمران اشرف/انسٹاگرام
تصویر: عمران اشرف/انسٹاگرام

پاکستان شوبزانڈسٹری کے مقبول اداکارعمران اشرف کا نام بھی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار کی دوسری شادی کے بعد سے سرخیوں میں ہے۔

عمران اشرف نے اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جسے ان کے فالوورز نے تھوڑے الگ انداز سے لیا۔

انسٹا اسٹوری میں اداکار کے بیٹے روحم کو والد سے لپٹا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ کیپشن میں عمران اشرف نے لکھا ’بابا اور بابا کی جان‘۔

اس تصویر نے اداکار کے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے، جنہوں نے کرن کی دوسری شادی کے حوالے سے تبصرے کرتے ہوئے اداکار سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

ایک صارف نے اداکار کے دُکھی دل کا درد کا محسوس کرتے ہوئے لکھا کہ ’چہرہ بہت کچھ بول دیتا ہے، دل گھائل کس قدر ہے آپ کا‘۔

ایک صارف نے عمران اشرف کو بھی دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک صارف نے اداکار کو ان سب کے بعد اپنا پسندیدہ قرار دے دیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کرن اشفاق پت تنقید کی۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ 2022 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، جس کا باضابطہ اعلان کرن اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا تھا۔

کرن اشفاق حسین ڈار نے گزشتہ ہفتے پی پی پی رہنما حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی ہے، جن کی تصاویر سوشل میڈیا ہر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

Pakistani Actor

Son

lifestyle

شخصیات

Imran Ashraf

Kiran Ashfaque

Instagram Story

2nd Marriage

Imran Ashraf X Wife